10 جولائی، 2018، 2:30 PM

چینی صدر کا سرسبز اور خوبصورت دنیا کے لئے کردار ادا کرنے کا عزم

چینی صدر کا سرسبز اور خوبصورت دنیا کے لئے کردار ادا کرنے کا عزم

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین سرسبز اور خوبصورت دنیا کے لئے اپنا کردار بخوبی ادا کرنے کو تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین سرسبز اور خوبصورت دنیا کے لئے اپنا کردار بخوبی ادا کرنے کو تیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق عالمی اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس2018 سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پنگ کا کہناتھا کہ اس سال چین ماحولیاتی معاشرے میں تبدیلی کے لحاظ سے ترقی کرے گا اور ایک عالمی ماحولیاتی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تحفظ کے ایجنڈے2030 کے بہتر صاف اور خوبصورت ماحول میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے،کانفرنس میں 2400سے زائد نمائندگان نے شرکت کی۔

News ID 1882103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha